افسوس ، یہ ایک ایشو پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا۔۔ ہرش بوگلے

افسوس ، یہ ایک ایشو پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا۔۔ ہرش بوگلے

انڈیا کے سنیئر سپورٹس اینکر ہرش بوگلے نے پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پریشانی کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میچ میں بالکل بھی چست اور توانا نظر نہیں آئی. پاکستان انگلینڈ کے خلاف جو ہدف دینا چاہیے اس میں بالکل وہ ناکام رہے.

انھوں کہا کہ پاکستان کی فائنل میں بیٹنگ ویسے نظر  ہی نہیں آئی جیسی آنی چاہیے تھی.  پاکستان کے آخری اوورز میں کوئی خاص رنز مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سےنہیں بن سکے.   انگلینڈ سپنرز نے پاکستانی بلے بازوں کو شارٹ مارنے تک  کا موقع بھی نہیں دیا.

ہرش بوگلے کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پر رہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مڈل آرڈر کا مسئلہ لے ڈوبے گا۔ ،اگر اس مسلئے پر توجہ نہ دی گئی ، تو پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی  میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے گی ، پہلے پاکستانی ٹیم میں مڈل آرڈر میں ، محمد حفیظ اور شعیب ملک تھے ، جو اچھا پرفارم کرتے تھے ، مگر ان جیسا کوئی کھلاڑی اب نظر نہیں آتا۔ ہرش بوگلے کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے پاکستانی ٹیم کو یہ مسئلہ لے ڈوبے گا۔

Leave a Comment