انڈیا کے پاس پانڈیا ہے تو پاکستان کے پاس یہ پلیئر ہے , وریندر سہواگ پاکستانی کھلاڑی کے دیوانے ہوگئے

انڈیا کے پاس پانڈیا ہے تو پاکستان کے پاس یہ پلیئر ہے , وریندر سہواگ پاکستانی کھلاڑی کے دیوانے ہوگئے

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاکستان گلہ کرتا ہے کہ اد کے پاس پانڈیا  جیسا کھلاڑی نہیں اگر محمد نواز کو دیکھا جائے تو بالکل پانڈیا سے ملتا ہے مگر تم لوگ اسے اس کے نمبر پر ہی چانس نہیں دیتے وہ چوتھے نمبر کا بیٹر ہے اور تم اسے چھٹے پہ بھیجتے ہو تو وہ کیسے پرافارم کرے گا.  اب. نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ دیکھ لو اس نے جیت کے دیا.

وریندر سہواگ انڈیا کے بہترین اوپنگ بلے باز رہے چکے ہیں انڈیا میں ان کی بات کی ایک بڑی اہمیت ہوتی ہے.  بلکہ ان کا تجزیہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے.  وریندر سہواگ محمد نواز کے تب سے ہی دیوانے ہیں جب ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے انڈیا کو ہرایا تھا.  تب محمد نواز نے نمبر چار پر آکر ایک یادگار اننگ کھیلی تھی.  جب پاکستان کی ایک کے بعد دوسری وکٹ فوری گر گئیں تھیں.

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں انڈیا کے پاس ہردیک پانڈیا کی صورت میں ایک بہترین آل راؤنڈر ہے.  اگر پاکستان توجہ کرے تو ان کے پاس بھی ہردیک جیسا پلیئر موجود ہے ہردیک نمبر 4 پر کھیل کر پرفارم کرتا ہے.  مگر پاکستان میمجنٹ محمد نواز کو نمبر 4 پر نہیں کھیلاتی.  جب بھی انھوں نے محمد نواز کو نمبر 4 پر بھیجا ہے اس نے رنز کرکے دیے ہیں.  اگر آپ انڈیا کے خلاف ایشیا کپ کا میچ دیکھ لیں یا ٹرائی سریز کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ دیکھ لیں.

Leave a Comment