میرے خیال میں پاکستان کے اس بہترین کھلاڑی کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنی چاہیے ، عاقب جاوید

میرے خیال میں پاکستان کے اس بہترین کھلاڑی کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنی چاہیے ، عاقب جاوید

عاقب جاوید نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کے اوپر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے مڈل آرڈر میں بحران کا سامنا ہے۔ ابھی جاری سہ فریقی سیریز میں، ٹیم نے ایک نئی تکنیک آزمائی انہوں نے شاداب خان اور محمد نواز کو مڈل آرڈر میں اتارا ، یہ تجربہ خاصہ کامیاب رہا اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو کپتان بابر اعظم کو مڈل آرڈر میں لا کر مڈل آرڈر کے جاری مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت تجربات کرنے کا نہیں ہے ، پاکستان کو جلد از جلد اس مسلئے پر قابو پانا ہو گا ، ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند دن باقی ہیں اگر پاکستان اس مسلئے پر قابو نہیں پاتا تو میچ جیتنا مشکل ہو جائے گا ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابر اعظم اس وقت بہترین فارم میں ہیں انہیں مڈل آرڈر کو سنبھالنا چاہیے ۔

Leave a Comment