اگر پاکستان ٹیم میں دو کھلاڑی نہ ہوتے تو میچ ہر حال میں ہم جیت جاتے, اش سودھی

5

اگر پاکستان ٹیم میں دو کھلاڑی نہ ہوتے تو میچ ہر حال میں ہم جیت جاتے, اش سودھی

کراچی میں کھیلا گیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 96، سعود شکیل نے 55 اور وسیم جونیئر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، کیویز کے اش سودھی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

میچ کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیوی اسپنر اش سودھی نے کہا کہ کافی عرصہ بعد ریڈ بال کرکٹ کھیل رہا تھا،  پہلی اننگز میں خود کو ایڈجسٹ کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آخری لمحات میں سعود اور وسیم جونیئر نے ہمیں پریشان کیا،  میرے خیال میں وسیم  نے آکر کافی اچھی بیٹنگ کی۔

سودھی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو جلد آؤٹ کرسکتے تھےلیکن پھر  سعود اور وسیم نے  اچھی بیٹنگ کی اور ہم ٹیسٹ میں حاوی نہ ہوسکے۔