وہ وقت یاد ہے ، جب پاکستانی کھلاڑی نے مجھے کہا ، میں تمہیں ختم کر دوں گا۔۔ انگلینڈ آل راؤنڈر لائم پلنکٹ کا انکشاف

1078

مجھے وہ وقت یاد ہے ، جب ایک پاکستانی کھلاڑی نے مجھے کہا ، میں تمہیں ختم کر دوں گا۔۔ انگلینڈ آل راؤنڈر لائم پلنکٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر لائم پلنکٹ نے ، اپنی شاندار یادوں میں سے کچھ ایسی باتوں کا انکشاف کیا ہے ، جنہیں سن کر آپ کافی لطف اندوز ہوں گے ، انگلینڈ آل راؤنڈر لائم پلنکٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لحاظ سے ایک شاندار ملک ہے ، وہاں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کے تمام ممالک کرکٹ کھیلی ہے ، اور ہر جگہ کرکٹ کو انجوائے کیا ہے۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر لائم پلنکٹ نے انکشاف کیا ہے ، کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا جب پہلی مرتبہ سامنا کیا تو میں کافی ڈرا ہوا تھا ، کیونکہ میں دنیا کے تیز ترین باؤلر کا سامنا کرنے جا رہا تھا ، شعیب اختر کا سامنا کرنے سے پہلے میں نے بھرپور پریکٹس کی ، ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے مجھے پہلی گیند کی ، وہ گیند باونسر بال تھی ، میں نے وہ گیند وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں جانے دی۔ اس وقت شعیب اختر میرے قریب آئے اور مجھے کہا ، میں تمہیں ختم کر دوں گا ۔ ان کا کہنا اس میچ کے بعد شعیب اختر کے ساتھ اچھی دوستی ہو گئی ، اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزا۔۔