اب دوسری ٹیمیں پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رہی ہیں ، مائیکل وان نے سب بتادیا۔۔

1880

اب دوسری ٹیمیں پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رہی ہیں ، مائیکل وان نے سب بتادیا۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی زبردست پرفارمینس ، کو دیکھ کر سارے غیر ملکی کھلاڑی اس پرفارمینس کو سراہا رہے ہیں ، پاکستان کو پہلے فیورٹ ٹیموں میں شامل ہی نہیں کیا جارہا تھا ، مگر انڈیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان موسٹ فیورٹ ٹیم مانی جا رہی ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈیا اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو فیورٹ ہونے کے باوجود شکست دے دی۔ محمد رضوان ، بابر اعظم ، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور دوسری ٹیموں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تمام سابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم سابق سٹار کھلاڑی مائیکل وان کا کہنا تھا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح نے دوسری ٹیموں کے اوپر دہشت طاری کردی ہے ، اب تمام ٹیمیں پاکستان کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہی ہیں ، اب دوسرے گروپ میں موجود تمام ٹیمیں پریشان ہیں کہ کہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ان کا سامنا نہ ہو جائے۔ کیونکہ پاکستان کے ساتھ ان کا سامنا ہوتا ہے ، تو پاکستان۔ آسانی سے شکست دے دے گا ، سابق سٹار کھلاڑی مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کھیلتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔