کرکٹ کی بڑی ویب سائٹ نے 2021 کا بہترین کھلاڑیوں کا ایوارڈ دو پاکستانیوں کو دے دیا۔۔

656

کرکٹ کی بڑی ویب سائٹ نے 2021 کا بہترین کھلاڑیوں کا ایوارڈ دو پاکستانیوں کو دے دیا۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ہر میدان میں چھائی ہوئی ہے ، پوری دنیا پاکستانی کھلاڑیوں کی کھل کر تعریف کی جارہی ہے ، سال 2021 پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بہترین سال رہا ہے ، اس سال پاکستان کی پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو اپنے تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایسی پرفارمینس دیکھائی کہ دوست تو دوست دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ، بیٹنگ ، اور باؤلنگ کی بات کی جائے تو پاکستانی کھلاڑی دنیا کے تمام کھلاڑیوں سے آگے دیکھائی دیتے ہیں۔

بھارت کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹریکر نے سال 2021 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ، ان بہترین کھلاڑیوں میں خاص طور دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کی بات جائے تو انگلینڈ کے جوئے روٹ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کرار پائے ، پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کو سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا ، انہوں بیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ سری لنکا کے وینوڈو ہراسنگھا کو بیسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان کے آصف علی کو سال 2021 کے سپر اسٹرئیکر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بیسٹ ایمرجنگ پلیئرز آف دی ائیر کا ایوارڈ انڈیا کے محمد سراج کو دیا گیا۔ جبکہ بیسٹ ون ڈے انٹرنیشنل کھلاڑی کا ایوارڈ ائیر لینڈ کے پول سٹرینگ کے نام رہا۔۔