کراچی ٹیسٹ میں رضوان کے کپتانی کرنے پر گراؤنڈ میں تنازع کھڑا ہوگیا
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے اور کپتانی کرتے اور فیلڈنگ کو ہدایات دیتے نظر آئے۔ لیکن میچ ریفری اور فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی اور پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کو بتایا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔
میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا اور اب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دے رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جس وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بابراعظم کے علاوہ آغا سلمان بھی فیلڈ پر موجود نہیں ہیں جس میں بابر کو گزشتہ روز سے فلو ہے اور سلمان آغا بھی بیمار ہیں۔ وائرل انفکشن کی وجہ سے بابراعظم کو فلیڈ میں نہیں آنے دیا گیا. اس لیے میچ کے تیسرے روز ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس رہے گی.