کراوڈ کی حسن علی کیساتھ بدتمیزی، اسٹیڈیم میں جھگڑا

کراوڈ کی حسن علی کیساتھ بدتمیزی، اسٹیڈیم میں جھگڑا

عارف والا میں میچ کے دوران قومی کرکٹر حسن علی کیساتھ مقامی لوگوں  نے بدتمیزی کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں جھگڑا ہو گیا۔

قومی کرکٹر حسن علی نے  پی پی ایل میں حصہ لیا جس کے لیے وہ عارف والا میچ کھیلنے گئے۔ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کراوڈ کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور جملے کسے گئے۔

کراوڈ کی جانب سے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹسمین کے کیچ چھوڑنے کا طعنہ بھی دیا گیا

تاہم مینجمنٹ نےشائقین کے نامناسب سلوک پر ان کی خوب سرزنش کی اور ساتھی کھلاڑیوں نے حسن علی اور شائقین کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔

سوشل میڈیا پر جھگڑے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حسن علی کیساتھ ہونے والے نامناسب واقعے کی مذمت کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو عزت دینے چاہیے۔

Leave a Comment