پی سی بی موجودہ سکواڈ کے حوالے سےچیف سلیکٹر سے ناراض , ورلڈ کپ سکواڈ میں تین تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

1192

پی سی بی موجودہ سکواڈ کے حوالے سےچیف سلیکٹر سے ناراض , ورلڈ کپ سکواڈ میں تین تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے سختی سے چیف سلیکٹر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ورلڈ کپ سکواڈ کو ایک بار پھر ریویو کرے اور متوقع تبدیلیا کرے.  موجودہ سکواڈ ورلڈ کپ کے تیار نہیں ہے بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکٹرز پر تپ گیا.

اس وقت دنیا کی تمام ٹیموں کی نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف ہے کہ ہوم گراؤنڈز پر اگر پاکستانی ٹیم کا یہ حال ہے کہ انگلینڈ کرکٹرز گھر میں گھس کے کٹ لگا رہے ہیں تو ان کا آسٹریلیا میں کیا حال ہوگا.  انگلینڈ پاکستانی پچز سے اتنا واقف نہیں پھر بھی اس نے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی.

بلآخر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی غیرت آ ہی گئی.  کل کے میچ میں کھلاڑیوں کی بوسیدہ پرفارمنس پر پی سی بی نے چیف سلیکٹر سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے.  اور تاکید کی ہے کہ ضرورت کے مطابق سکواڈ کو بدلہ جائے پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو چانس دیا جائے.  جس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کل نئے کھلاڑیوں کے ساتھ لسٹ دوبارہ جاری کرنی ہے.

پاکستانی کرکٹ فینز کےلیے بڑی خوشخبری رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی موجودہ فارم سے ناخوش ہے۔پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں2  سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سلیکٹر محمد وسیم کل تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔