پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ٹکر ، پی ایس ایل میں 7 بڑے کھلاڑی لانے کا فیصلہ

972

پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ٹکر ، پی ایس ایل میں 7 بڑے کھلاڑی لانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن اس 2022 میں کھیلا جائے گا ، مگر ڈرافٹنگ کے عمل مکمل ہونے کے بعد شائقین پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، کیونکہ چند کھلاڑیوں کے علاوہ باقی بڑے کھلاڑی ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چلے گئے ، جن میں معین علی ، فاف ڈوپلیسی ، شاہی ہوپ ، لیم لیونگ سٹون شامل ہیں ، اس کے راشد خان ، انگلینڈ کے کپتا آئن مارگن کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ مگر اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیال آیا ہے، کرکٹ کی بحالی کیلئے بڑے کھلاڑیوں کو پاکستان لانا چاہیے۔

پاکستان سپر لیگ میں 7 بڑے کھلاڑیوں کو لانے کے معمولات طے ہو چکے ہیں ، ان 7 بڑے کھلاڑیوں کو پلانٹینم کیٹگری میں شامل کیا جائے گا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بڑے کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش کرے گا۔ ان سات کھلاڑیوں کے ممکنہ نام سامنے آ رہے ہیں ، ان مکمنہ کھلاڑیوں میں ، کرس گیل ، فاف ڈوپلیسی ، کونٹم ڈی کاک ، سٹیو سمتھ ، کین ولیمسن ، جمی نیشم اور جوز بٹلر شامل ہیں ، ان تمام بڑے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں لانے کی پوری کوشش کی جائے گی ، تاکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے راستہ ہموار کیا جا سکے۔