پاک بھارت میچ میں جس کا سکہ ایسے گھوم گیا تو میچ کنفرم اس کے حق مین جائے گا، یحی حسینی

225

پاک بھارت میچ میں جس کا سکہ ایسے گھوم گیا تو میچ کنفرم اس کے حق مین جائے گا، یحی حسینی

پاکستان بھارت میچ کو لے کر تمام کرکٹ شائقین پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ہر طرف یہی بحث جاری ہے کہ پتہ نہیں کون سی ٹیم جیتے گی۔ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ 1992 کےبعد پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا سے  ایک میچ جیت پایا ۔ مگر  چمپیئن ٹرافی میں پاکستان نے انڈیا کو بہت برے طریقے سے شکست دی تھی۔ جس طریقے سے انڈیا کو پاکستان کے خلاف چمپیئن ٹرافی کے فائنل میں شکست ہوئی تھی اسے اگر مدنظر رکھا جائے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔

پاکستانی نجی چینل جیو کے سینئر تجزیہ کار اور پروگرام میزبان سید یحی حسینی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کا سب سے بڑا فیصلہ ٹاس کرے گا ۔ جو ٹیم ٹاس جیت گئی سمجھو کہ اس نے آدھا میچ اسی وقت ہی جیت لیا۔ کیونکہ بعد میں گراؤنڈ مین اوس پڑے گی ۔ اور اوس کی وجہ سے بولرز اپنی مرضی سے گیند بازی نہین کر سکیں گے۔ اس لیے انھوں نے کہا میچ کا فیصلہ ٹاس پر ہی ہو جائے گا۔