پاکستان کے پاس اتنا پاورفل ہٹر ہوگا… ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے, بھارتی کمنٹیٹر نے آصف علی کی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

1963

پاکستان کے پاس اتنا پاورفل ہٹر ہوگا… ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے, بھارتی کمنٹیٹر نے آصف علی کی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف  حیرت انگیز فتح حاصل کرنے کے بعد  ہر زبان  پر صرف ایک نام ہے وہ ہے آصف علی کا.  یقیناً آصف علی نہ ہوتے تو دونوں میچز پاکستان کے ہاتھ سے  جا سکتے تھے.  پریشر میں پاور ہٹنگ کرنا آصف علی کودنیا بھر میں مشہور کر گیا ہے.  یہاں تک کہ اب دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو چکا ہے.

انڈیا کے مشہور کمنٹیٹر اور سپورٹس جرنلسٹ ہرشا بھوگلے نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی آصف علی کو کئی میچز کھیلتے دیکھا ہے.  مجھے اس وقت ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ آصف علی ایک  پاور ہٹر بنیں گے آخرکار آج وہی چیز دیکھنے کو مل رہی ہے

مزید انھوں نے کہا کہ آصف علی بہت ہی ورائٹی کی پاور ہٹنگ کرتے ہیں.  ہمیں  اب پتہ چل رہا ہے کہ پاکستان کی صرف بولنگ ہی نہیں اچھی بلکہ بڑے ہٹر بھی ہیں جو میچ کو کسی  بھی وقت  پلٹ سکتے ہیں .