پاکستان کو انڈیا کے خلاف نائب کپتان تبدیل کر دینا چاہیے ، دو کھلاڑی ایسے ہیں جو زبردست نائب کپتان بن سکتے ہیں۔۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے ، اور پریکٹس سیشن کا آغاز بھی کر دیا ہے ، گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے دبئی کے ایک لوکل جیم میں ٹریننگ کی ، کھلاڑیوں نے 2 سے تین گھنٹے مسلسل جیم کی ، تاکہ انڈیا کے میچ سے قبل فٹنس لیول بہتر ہو جائے ، اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ہیں ، جو کہ کافی عرصے سے فارم میں نہیں ہیں ، ان کو نائب کپتان برقرار رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے ، اس میں کوئی شک نہیں شاداب خان ایک زبردست کھلاڑی ہیں ، اور پاکستان کیلئے اہم رول پلے کت سکتے ہیں۔
مگر ابھی شاداب خان فارم میں نہیں ہیں ، پاکستان سپر لیگ ہو ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہو ، یا کسی اور ملک کے خلاف سیریز ہو ، شاداب خان پرفارم نہیں کر پا رہے ، اس لئے ابھی سے نائب کپتان تبدیل کر دینا چاہیے ، ورلڈ کپ کے دوران شاداب خان کو باہر کیا گیا تو ، ٹیم کا نائب کپتان بابر ہو گا ، جو کہ شرمندگی کی بات ہے ، حسن علی اور محمد رضوان نائب کپتانی کیلئے بہترین چوائس ہیں ، دونوں کھلاڑی ان فارم بھی ہیں ، اور دونوں کھلاڑیوں میں ٹیم کو اگے لے کر جانے کی صلاحیت بھی ہے ، دونوں بہترین نائب کپتان بن سکتے ہیں۔