پاکستان کرکٹ کو ایک دفعہ پھر کسی نظر لگ گئی ، پہلا میچ شروع ہونے سے پہلے رک گیا۔۔

91

پاکستان کرکٹ کو ایک دفعہ پھر کسی نظر لگ گئی ، پہلا میچ شروع ہونے سے پہلے رک گیا۔۔

پاکستان کرکٹ کو ایک بار پھر کسی نظر لگ گئی ، 18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ، مگر پہلے میچ میں ہی گڑ بڑ ہو گئی ، کرونا وائرس کی وجہ سے پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ خطرے میں آ گیا ہے۔ پہلا میچ کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی۔ اگر کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ، پوری سیریز منسوخ ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں کووڈ کیس سامنے آنے کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔