پاکستان کرکٹ ٹیم کو 6 فٹ 8 انچ قد کا حامل باؤلر مل گیا۔ دھوم مچا دی۔۔

1363

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 6 فٹ 8 انچ قد کا حامل باؤلر مل گیا۔ دھوم مچا دی۔۔

پاکستان سر زمین ہمیشہ سے فاسٹ باؤلر کی سر زمین رہی ہے ، جتنے فاسٹ باؤلر پاکستان نے پید کیے ہیں ، شاہد ہی کرکٹ کی دنیا میں کوئی دوسرا ملک کر پاپا ہو ، عمران خان ، وسیم اکرم ،وقار یونس ، شعیب اختر ، محمد عامر ، عمر گل ، محمد آصف ، وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، محمد حسنین ، محمد شبیر ، محمد زاہد اور نسیم شاہ جیسے شاندار باؤلر اس سر زمین پر پیدا ہوئے۔ اب ایک اور شاہکار باؤلر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مل گیا ہے ، جس نے آتے ہیں اپنے پورے میچ میں دھوم مچا دی ہے۔

فاسٹ باؤلر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے اوپر شیئر کی گئی ، دیکھتے ہی دیکھتے یہ وڈیو ٹاپ ٹریند میں آ گئی۔ محمد ذیشان کی بولنگ سے متعلق ایک مختصر ویڈیو شیئر کرنے والوں کے مطابق ان کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل اباد کے ایک گاؤں سے ہے اور وہ اس وقت پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ ہیں۔محمد ذیشان کا ذکر کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا گیا کہ طویل القامت بولر پاکستان کی انڈر 19 کی جانب سے آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک مختصر ویڈیو میں واضح ہے کہ وہ یکے بعد دیگرے تین بولز کراتے ہیں لیکن ان کے سامنے وکٹ پر موجود بلے باز بے بسی کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔