پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز منسوخ ، حیران کن وجہ سامنے آگئی۔۔۔

172

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز منسوخ ، حیران کن وجہ سامنے آگئی۔۔۔

یوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو مشکل میں۔ ڈال دیا ، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کروائی تھی ، اور نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم بھی ، پاکستان سے مکمل طور پر مطمئن ہو کر گئی تھی، وزیراعظم کی مکمل یقین دہانی کے باوجود بھی نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے، دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح ہی ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتا دیا تھا کہ انہیں کچھ سیکورٹی الرٹ ملی ہیں جس کی وجہ نیوزی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز نہیں کھیلے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر فل پروف انتظامات کیے تھے ، صدر کے پروٹوکول کے برابر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی فراہم کی جا رہی تھی ، دورہ منسوخ کر سمجھ سے بالاتر ہے۔۔