Breaking News

پاکستان اور انڈیا سیریز ، نئے چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے زبردست بات کہے دی ۔

پاکستان اور انڈیا سیریز ، نئے چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے زبردست بات کہے دی ۔

59 سالہ رمیز راجہ نے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار خطاب کیا۔ رمیز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں ایک گھنٹہ طویل پریس کانفرنس میں مختلف معاملات پر اپنی رائے دی۔ رمیز راجہ کیا کرنا چاہتے ہیں ، انہوں واضح کیا ، لوکل کوچنگ سٹاف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سابق کھلاڑی بھی زبردست ہیں ، ہم اپنے لوکل کوچز کو بھی بہترین طریقے سے استعمال کریں گے ،اور انہیں بھی انٹرنیشنل کوچز کے ساتھ کام کرنے کا پورا موقع دیں گے۔۔

ایک صحافی نے جب رمیز راجہ سے سوال کیا کہ پاکستان اور انڈیا سیریز کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ، کیا سیریز ہو سکتی ہے ، رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ، اگر وہ کھیلنا چائیں گے ،تو ہم بھی کھیل لیں گے ، ورنہ انڈیا کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، رمیز راجہ کے مطابق ابھی انڈیا کے ساتھ سیریز ناممکن ہے، کیونکہ کھیلوں کے ماڈل کو سیاست نے خراب کر دیا ہے اور ابھی یہ ایک جمود ہے۔ ہم اس مسئلے پر جلدی میں نہیں ہیں۔ کیونکہ ہماری بنیادی توجہ لوکل ، کلب اور سکول کی سطح پر مسائل کو حل کرنا ہے۔۔

About donate

Check Also

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بچا نہ سمجھیں ، یہ کام نہ کیا تو پاکستان ون ڈے سیریز ہار سکتا ہے۔۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بچا نہ سمجھیں ، یہ کام نہ کیا تو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *