پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور غیر ملکی کوچ بھی چھوڑ کر چلے گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور غیر ملکی کوچ بھی چھوڑ کر چلے گئے

پاکستان کرکٹ مین غیر ملکی سابق کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا رواج بہت پرانا ہے ۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تو ہر بار یہی  کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی ٹیم کی کوچنگ کروانی ہو تو اس کے لیے غیر ملکی کوچ ہی ہر بار لائیں ۔ مگر ائک اور غیر ملکی کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی پرفارمنس کے ہیڈ کوچ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ  گرانٹ بریڈبرن  جوکہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹ ہیں انھوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ گرانٹ برڈ برن تین سال سے پی سی بی ہائی پرفارمنس اور نیشنل ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ مگر اب انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتا اس لیے استعفی دے رہا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میں اب اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ کوچنگ میں نئے چیلنجز کا دفاع کرنا  چاہتا ہوں۔

Leave a Comment