پاکستانی بلے باز آسٹریلیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے خواب دیکھنے لگے

پاکستانی بلے باز آسٹریلیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے خواب دیکھنے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر بلے بازون کی پرفارمنس نہ ہونے کے برابر ہی ہے ۔ جب  کچھ کر نہیں پا رہے تو خالی فائر  تو نہ کریں ۔ یہ تو الٹا آ بیل مجھے مار والی بات ہو گئی ۔ ایک تو آپ پرفارم نہین کر رہے دوسرا ساتھ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ میں آسٹریلیا مین تو چھکوں کی بوچھاڑ کر دوں گا۔ ۔ جہاں تفصیلات کے مطابق چاچا کرکٹ عرف افتخار احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آسٹریلیا میں لگانے کے لیے اپنے سارے چھکے بلے میں سٹور کر رہا ہوں جو صرف آسٹریلیا جا کر ہی نکالوں گا۔

افتخار احمد  آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زیادہ چھکے مارنے کے لیے پلینگ کر رہا ہوں ۔ یہاں تک کہ انھوں نے اس پر اطمینان کا بھی اظہار کیا کہ وہ ایسا کر لیں گے۔

Leave a Comment