پاور ہٹر آصف علی نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاور ہٹر آصف علی نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاؤر ہٹر آصف علی کی ففٹی کے بغیر ٹوینٹی ٹوینٹی کی ففٹی ہو گئی.آصف علی نے اپنے پچاس ٹی ٹوینٹی مکمل کرلئے ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آج تک کسی بھی میچ میں ایک بھی ففٹی نہیں بنا سکے۔ مگر پھر بھی وہ ٹیم کا حصہ ہیں. آصف علی کا سب سے زیادہ اسکور 41 رن ناٹ آوٹ ہے، آصف علی نے اب تک اپنے پچاس میچ میں 514 رن بنائے، جس میں 23 چوکے اور 34 چھکے لگائے، انہوں نے کل 379 گیندیں کھیلی ہیں جبکہ اسٹرائیک ریٹ 135.62 رہا۔

آصف علی نے ان پچاس میں سے چار پانچ میچز اپنی مختصر اننگ سے ضرور جتوائے لیکن زیادہ تر میچز میں زیادہ اسکور نہیں بنا پائے اس وقت نیوزی لینڈ میں سہہ ملکی سیریز جاری ہے ، امید کی جا رہی ہے آصف علی اس سیریز میں اپنے پہلی ٹی ٹوئنٹی ففٹی بنا لیں گے۔

Leave a Comment