ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر تبریز شمسی نے پاکستانی کھلاڑی کو رنز مشین قرار دے دیا۔۔

656

ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر تبریز شمسی نے پاکستانی کھلاڑی کو رنز مشین قرار دے دیا۔۔

اگر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بات کی تو اس وقت ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی آئی سی سی ٹی ٹونٹی باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، شاندار باؤلنگ کی وجہ سے تبریز شمسی کافی عرصے سے اس پوزیشن پر براجمان ہیں۔ تبریز شمسی اس وقت دنیا کی ساری کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں ، لیکن ان کی نظر ہر وقت پاکستانی کھلاڑیوں پر ٹکی رہتی ہے، تبریز شمسی کھلے دل کے انسان ہیں ، ہر کھلاڑی کی تعریف کرتے ہیں ، جو کرکٹ کی کسی فارمیٹ میں اچھا پرفارم کرتے ہیں۔ اس دفعہ بھی تبریز شمسی نے پاکستانی کھلاڑی کی تعریف کی اور اسے رنز مشین قرار دے دیا۔

جی ہاں بات ہو رہی ہے ، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی۔ محمد رضوان اس وقت پوری کرکٹ کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں ، ان کی مسلسل پرفارمینس کی وجہ سے ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی نے محمد رضوان کو رنز مشین کا خطاب دے دیا ہے۔ تبریز شمسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر اس بات کا اظہار کیا ، ان کے ٹوئیٹ کے بعد رضوان رنز مشین کا ٹاپ ٹرینڈ ٹوئیٹر کے اوپر چلنے لگا۔