افسوس ، یہ ایک ایشو پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا۔۔ ہرش بوگلے

افسوس ، یہ ایک ایشو پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا۔۔ ہرش بوگلے

انڈیا کے سنیئر سپورٹس اینکر ہرش بوگلے نے پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پریشانی کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میچ میں بالکل بھی چست اور توانا نظر نہیں آئی ، جیسے کہ باقی میچ نظر ائی ، سپر فور کے مرحلے میں سری لنکا نے بری طرح پاکستان کو شکست سے دو چار کیا ، اور فائنل میچ بھی پیچھلے میچ کا رپیٹ ٹیلی کاسٹ تھا۔

ہرش بوگلے کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پر رہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مڈل آرڈر کا مسئلہ لے ڈوبے گا۔ ،اگر اس مسلئے پر توجہ نہ دی گئی ، تو پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے گی ، پہلے پاکستانی ٹیم میں مڈل آرڈر میں ، محمد حفیظ اور شعیب ملک تھے ، جو اچھا پرفارم کرتے تھے ، مگر ان جیسا کوئی کھلاڑی اب نظر نہیں آتا۔ ہرش بوگلے کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے پاکستانی ٹیم کو یہ مسئلہ لے ڈوبے گا۔

Leave a Comment