ٹیسٹ کرکٹراظہر علی ٹیسٹ ٹیم سے بھی رخصت ، ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ میرے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا، میں اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
اظہر علی نے پاکستان کے لیے 96 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ اظہر علی نے انٹرنیشنل لیول پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 7097 اور ون ڈے میں 1845 رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کچھ جذباتی ہو گئے اور ان کی آواز بھرا گئی جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئر اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ اظہر علی پاکستان ٹیست ٹیم کے لیے ایک ٹرپل سنچری بھی سکور کر چکے ہیں۔