ویرات کوہلی تو بالکل چھوٹا بچا ہے ، اسے فوراً۔۔۔ گوتم گمبھیر نے بڑا مطالبہ کر دیا

143

ویرات کوہلی تو بالکل چھوٹا بچا ہے ، اسے فوراً۔۔۔ گوتم گمبھیر نے بڑا مطالبہ کر دیا۔۔

انڈیا کرکٹ ٹیم اس وقت ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہے ، جہاں انڈین کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پہلا ٹیسٹ میچ انڈیا نے بھاری مارجن سے اپنے نام کیا ، مگر دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقن کرکٹ ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ، اور دونوں ٹیسٹ میچز میں انڈیا کو شکست سے دوچار کیا۔ تیسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ میں انڈین کھلاڑیوں اور ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں کے درمیان کافی گرما گرمی دیکھی گئی۔ انڈین سپیڈ سٹار بھمرا اور جیسن کے درمیان کافی گرما گرمی ہوئی۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان ایک موقع ایسا بھی آیا ، جب ساؤتھ افریقن بیٹسمین ایلگر ایل بی ڈبلیو ناٹ آؤٹ قرار دیئے گئے۔ انڈین کیپٹن ویرات کوہلی نے ریویو لیا ، جس میں بظاہر آوٹ دیکھائی دے رہے تھے ، مگر حیران کن طور پر وکٹوں سے مس کر گئی ، جس کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم ، خاص طور پر ویرات کوہلی نے ساؤتھ افریقن براڈ کاسٹر کو آڑے ہاتھوں لیا ، اور کافی تنقید کی۔ ویرات کوہلی نے وکٹوں کے ساتھ لگے ہوئے میک میں جا کر کہا کہ ، پورا ملک ہی 11 کھلاڑیوں کے خلاف ہے ، سابق انڈین اوپنر نے اسے بچگانا حرکت قرار دیا ، گوتم گمبھیر نے مطالبہ کیا کہ انڈین کیپٹن کے اوپر پابندی لگائی جائے ، اور انہیں کپتانی سے بھی ہٹایا جائے۔