وسیم اکرم اور وقار یونس بڑے باؤلرز ہیں ، مگر اس جیسا باؤلر نہیں آ سکتا۔ رومان رئیس

134

وسیم اکرم اور وقار یونس بڑے باؤلرز ہیں ، مگر اس جیسا باؤلر نہیں آ سکتا۔ رومان رئیس

پاکستان ہمیشہ سے فاسٹ باؤلرز کی سر زمین رہی ہے، اگر کرکٹ کی تاریخ کو دیکھا جائے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے فاسٹ باؤلر پیدا کیے ہیں، پاکستان کا نام فاسٹ باؤلرز کے لحاظ سے پہلے نمبر پے آتا ہے۔ عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے لیجنڈ باؤلر اس سر زمین پر پید ہوئے ہیں ، ابھی بھی پاکستان کے پاس اچھے پیسرز موجود ہیں ، پاکستان فاسٹ باؤلرز کے لحاظ سے مالا مال ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کچھ دلچسپ باتیں شائقین کے بارے میں شیئر کیں ، ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ویسے سوئنگ کے سلطان ان کا کوئی مقابلہ نہیں ، مگر محمد آصف کئی لحاظ سے ان سے کافی بہتر باؤلر تھے ، آصف جس طرح گیند کو گھوماتے تھے ، کوئی اور باؤلر اس طرح نہیں کر سکتا ، بد قسمتی سے ان کا کریئر ختم ہو گیا ، اگر وہ اس وقت کرکٹ کھیل رہا ہوتا ، تو آصف کئی ریکارڈ پاش پاش کر چکا ہوتا۔