ورلڈ کپ اسکواڈ سے چار بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی ، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا ۔۔

ورلڈ کپ اسکواڈ سے چار بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی ، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا ۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سر جوڑ لئے ہیں ، ایشیا کپ میں جن کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، ان تمام کھلاڑیوں کی جگہ نئے چہرے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں کو موقع مل سکے ، اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا مسئلہ مڈل آرڈر کا ہے ، جو کہ کافی خطرناک ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی مڈل آرڈر بہت کمزور ہے ، اور کوئی کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کر رہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اسکواڈ کیلئے سر جوڑ لئے ہیں ، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے 4 کھلاڑیوں کو باہر بیٹھانے کا امکان ہے ، ان کھلاڑی میں فخر زمان ، آصف علی ، خوشدل شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں ، ان کی جگہ ، شان مسعود ، حیدر علی اور اعظم خان کو موقع دیا جا سکتا ہے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اگر یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں ، تو ورلڈ کپ میں ان کھلاڑیوں کو چانس دیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Comment