نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سریز سے باہر ہوگئے

106

نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سریز سے باہر ہوگئے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ایک لمبی سریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے.  دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سریز کا پہلا ون انٹرنیشنل میچ بروز جمعہ 17 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  میں کھیلا جا نا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر کی گئی ہیں.  یہاں تک کے میزبان اور مہمان دونوں ٹیمز پریکٹس سیشن کے لیے سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں.

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی بیٹسمین اور وکٹ کیپر ٹام بلینڈل  انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سریز نہیں کھیل پائیں گے.  اطلاعات کے مطابق وکٹ کیپر دوران پریکٹس گیند لگنے کی وجہ سے ا نجری کا شکار ہوئے تھے.

نیوزی لینڈ ٹیم کے ڈاکٹر نے فل ریکوری کے لیے انھیں ایک ہفتے تک ریسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی تینوں ون ڈے میچز میں نمائندگی نہیں کر سکیں گے.  وکٹ کیپنگ کے لیے اب نیوزی لینڈ کو ریزرو کھلاڑی کا سہارا لینا ہوگا.