نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بچا نہ سمجھیں ، یہ کام نہ کیا تو پاکستان ون ڈے سیریز ہار سکتا ہے۔۔

123

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بچا نہ سمجھیں ، یہ کام نہ کیا تو پاکستان ون ڈے سیریز ہار سکتا ہے۔۔

آج اٹھارہ سال بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسے تو بھرپور تیاری کی ہے ، مگر پھر بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کہنے کو تو بی ٹیم ہے ، مگر اکثر کھلاڑی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں ، اور لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست پرفارمینس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آسان حریف سمجھ لیا تو ، اس میں کوئی شک نہیں ، ون ڈے سیریز ہاتھ سے نکل جائے ، کیونکہ پاکستان ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کی ٹیموں سے ون ڈے میچز ہار چکا ہے۔ ان کو بھی آسان حریف سمجھ لیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے جیسی کمزور ٹیم نہیں رہی۔ کافی اچھے کھلاڑی اس وقت ٹیم میں موجود ہیں ، جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ، اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زبردست اور جارہانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔