نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو زبردست جھٹکا۔۔

130

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو زبردست جھٹکا۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک بہت ہی بری نیوز ہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے سکیورٹی الرٹ کا بہانہ کرتے ہوئے سریز ملتوی کردی ہے. حالانکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹیم کے پہچنے سے پہلے ایک وفد بھیجا گیا تھا جس نے سکیورٹی کی تمام صورت حال کا جائزہ لیا تھا.

یہاں تک کہ نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کو بھی کسی ملک کے سربراہ کے برابر سکیورٹی دی جارہی. اس سب کے باوجود بھی پتہ اچانک ایسے کون سے خطرات نیوزی لینڈ ٹیم کو میچ سے چند گھنٹے پہلے ہی دکھائی دیے کہ انھوں نے پوری سریز ملتوی کر دی.

نیوزی لینڈ کی اس حرکت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا انٹر یشنل کرکٹ میں بڑا نقصان ہوگا. یقیناً ایسی حرکت کسی چال کا حصہ ہو سکتی ہے. جس سکیورٹی الرٹ کا بہانہ نیوزی لینڈ نے کیا ہے وہ میچ سے چند گھنٹے پہلے ہی ملے ہیں. جبکہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ ٹیم خود اطمنان کا اظہار کرکے آئی تھی. .