نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سکواڈ کا اعلان ، کپتان نے سریز چھوڑ دی

6

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سکواڈ کا اعلان ، کپتان نے سریز چھوڑ دی

کین ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی اُن کیلئے ایک ناقابل یقین اعزاز رہا ہے، انہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کے چیلنجز کا شاندار لطف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی میدان کے اندر اور باہر کام کا بوجھ بڑھا دیتی ہے، اپنے کیریئر کے اس مرحلے میں مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ لینے کا صحیح وقت ہے اس لیے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے استعفی دے رہا ہوں ۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سریز میں ٹیم کی قیادت نہیں کرنا چاہتا۔

دورہ پاکستان میں ٹِم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دورے کیلئے عدم دستابی ظاہر کی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواد میں لیگ اسپنر اش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، کین ولیم سن ،نیل وینگر اور ول ینگ شامل ہیں۔