نیوزی لینڈ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم کر گیا ، شعیب اختر اور شاہد آفریدی کا سخت ردعمل۔۔

236

نیوزی لینڈ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم کر گیا ، شعیب اختر اور شاہد آفریدی کا سخت ردعمل۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دوران تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج روالپنڈی میں کھیلا جانا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا تھا ، مگر ٹاس سے چند لمحے قبل ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کھیلنے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ سکیورٹی ایشو بتایا گیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے فون پر بات کی ، مکمل یقین دہانی بھی کروائی گئی ، مگر پھر بھی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے انکار کر دیا۔ جس کی وجہ سے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا۔

دورے کی منسوخی کی خبر اگ کی طرح پھیل گئی۔ سابق پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ شعیب اختر نے سخت ردعمل دیکھتے ہوئے ، ٹوئیٹر کے اوپر پیغام جاری کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے مشکل وقت میں ہر ملک کا ساتھ دیا ، مگر ہمیں ہر فیصلے میں دیوار کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ” شاہد آفریدی نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، اگر دورہ نہیں کرنا تھا ، تو پہلے ہی نہ آتے ، دورہ ادھورا چھوڑ کر جانا پاکستان کیلئے خطرناک ہو گا۔۔