نیوزی لینڈ سے شکست اصل میں پاکستان کی وجہ سے ہوئی ، ویرات کوہلی کا عجیب بیان۔۔

1139

نیوزی لینڈ سے شکست اصل میں پاکستان کی وجہ سے ہوئی ، ویرات کوہلی کا عجیب بیان۔۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہاتھوں عبرتناک شکست ، انڈین کرکٹ ٹیم کے اوپر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ، انسٹاگرام کے اوپر محمد شامی کے اوپر کافی تنقید کی گئی تھی ، مگر کل نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہونے والی عبرتناک شکست کے بعد ویرات کوہلی کے اوپر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈیا اب تقریباً اس ورلڈ کپ سے باہر و چکا ہے ، اس وقت انڈیا کے تین میچز باقی ہیں ، وہ تینوں میچز انڈیا جیت لے تب بھی کوئی چانس نظر نہیں آتا۔ 

کل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد  پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا ، کہ ہمارے کھلاڑی مکمل اعتماد کے ساتھ گراؤنڈ میں نہیں اتر سکے ، ویرات کوہلی نے شکست کی وجہ پاکستان کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ، پاکستان کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد ہماری ٹیم سنبھل نہیں سکی ، ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہمیں اتنے برے طرح ہارنے کی امید نہیں تھی ، پاکستان سے شکست ہونے کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد ختم ہو گیا ، جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔