میں نے اور حیدر علی اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ایسا نہ کرتے تو ہم کبھی چھکے نہ مار سکتے , محمد نواز نے چھکے مارنے کی ٹِرک بتا دی
میں نے اور حیدر علی اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ایسا نہ کرتے تو ہم کبھی چھکے نہ مار سکتے , محمد نواز نے چھکے مارنے کی ٹِرک بتا دی
تفصیلات کے مطابق مین آف دی میچ آوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اور حیدر علی نے نیوزی لینڈ کے بولر سودھی کے خلا ف چھکوں کیلئے ہوا کا استعمال کیا ،کیونکہ اس وقت ہوا بہت تیز چل رہی تھی اور ہم نے ہوا کی سمت میں چھکےلگائے ۔
محمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کا موسم کافی سرد ہے ، سری لنکا اور پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، آج کے میچ سے جو اعتماد ہمیں ورلڈ کپ کیلئے چاہیے تھا وہ بحال ہوا ہے، ڈومیسٹک میں بھی مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتا ہوں جس سے کافی مدد ملی ہے ، محمد نواز نے آج کے میچ سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں بتایا کہ میرا یہی پلان تھا کہ جس چیز کی پریکٹس کی ہے اس کو اچھے سے عملی جامہ پہنانا ہے اور سکور کرنا ہے ۔