محنت کا صلہ ملنا شروع ، فواد عالم کو آخر کار کپتان بنا دیا گیا۔

3849

محنت کا صلہ ملنا شروع ، فواد عالم کو آخر کار کپتان بنا دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائدِ اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، قائدِ اعظم ٹرافی میں ٹوٹل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ قائدِ اعظم ٹرافی کے میچز فیصل آباد ، لاہور اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر کو ہو گا۔ قائدِ اعظم ٹرافی میں کھلاڑیوں کی مکمل صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے ، جو اچھا پرفارم کرتا ہے ، اسے قومی ٹیم میں موقع دیا جاتا ، پاکستان میں ڈومیسٹک لیول کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے ، پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جاتا ، تا کہ وہ پرفارم کر کے آگے آ سکیں۔

‏قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول اور چھ ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے..فواد عالم ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ، 10 سال بعد انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں موقع دیا گیا ، فواد عالم نے دس سال بعد دھوم مچا دی ، شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے اپنی پرفارمینس کا اظہار کیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کو اب سندھ کی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ،یہ ایک زبردست قدم اٹھایا گیا ہے ، اس نئے آنے والے کھلاڑیوں کو فواد عالم سے سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا ، قائدِ اعظم ٹرافی میں بلوچستان کی کپتانی عمران بٹ، سنٹرل پنجاب کی اظہر علی، کے پی کی افتخار احمد، ناردرن کی نعمان علی، سندھ کی فواد عالم جبکہ سدرن پنجاب کی کپتانی محمد عباس کرینگے۔