محمد عامر کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی..

محمد عامر کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں بدھ کے روز تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔تیز گیند باز نے انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا کہ ان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، “الحمدللہ ہمیں ایک اللہ تعالیٰ نے بچی عائرہ عامر نے نوازا ہے۔چاہنے والوں نے جوڑے کو مبارکبادی کی بارش کر دی ۔ پوسٹ کو 38,000 سے زیادہ لائکس ملے۔

عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خان نے ستمبر 2016 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں، جن میں سب سے بڑی کا نام منسا عامر اور درمیانی کا زویا عامر ہے۔
دونوں نے محبت کی شادی کی تھی اور نرجس اکثر اپنے شوہر اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں سوشل میڈیا اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Leave a Comment