مجھے پیسے نہیں چاہیں , میرا فری میں استعمال کر لو, مگر پاکستان کو ہارتا ہوا نہیں دیکھ سکتا , سابق لیجنڈ کرکٹر
پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں تو پہنچی ، لیکن خطاب جیتنے سے محروم رہ گئی۔ فائنل میں اسے انگلینڈ نے آسان ہدف کو حاصل کرکے ہرا دیا۔ اس ہار کے ساتھ ہی اس ہی کئی سال بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی ادھورا ہی رہ گیا۔ پاکستان کی اس شکست سے سابق کپتان جاوید میاندان مایوس ہیں اور انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ان کے جیسے پاکستان کے سابق کھلاڑیوں کا استعمال نہیں کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کی ہے۔ جاوید میانداد نے پی سی بی پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹروں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔
جاوید میانداد نے کرکٹ پاکستان سے کہا، ‘میرے جیسے لوگ یہاں بیٹھے ہیں۔ ذاتی طور پر، مجھے کچھ نہیں چاہئے، لیکن ہمارا استعمال کریں۔ میں نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے رکھا ہے۔ آپ کے یہاں لوگ ہیں۔ ہمیں پیسہ نہیں چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں کو میری موجودگی سے فائدہ ہوگا۔ میرے پاس کافی تجربہ ہے، جس طرح سے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہاری، اس سے مجھے مایوسی ہوئی ہے‘۔