مجھے لگتا ہے انڈیا کا یہ کھلاڑی نہیں رکنے والا ، پاکستان کیلئے قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔۔ وسیم اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انڈین کرکٹ ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا ، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس وقت انڈیا کے پاس ٹی ٹونٹی کا خطرناک کمبنیشن ہے ، جس میں ویرات کوہلی ، روہت شرما سمیا سرکار اور جیسپریت بھمرا شامل ہیں ، اگر ان میں سے کوئی بھی کھلاڑی کلک کرتا ہے تو پاکستان کیلئے مشکل کھڑی ہو سکتی ہے ، پاکستان کو سنمبھل کر کھیلنا ہو گا۔ پاکستان کے پاس بھی تگڑی ٹیم ہے ، جو بونس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وسیم اکرم نے ویرات کوہلی ، روہت شرما سے بھی زیادہ رشب پانت کو خطرناک ترین کھلاڑی قرار دے دیا ، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصہ سے رشب پانت کی بیٹنگ دیکھ رہا ہو ، وہ مسلسل اچھا پرفارم کر رہا ہے ، پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دیکھا سکتا ہے ، رشب پانت کو روکنا مشکل دیکھائی دیتا ہے ، مجھے لگتا ہے ، رشب پانت اس میچ اہم رول پلے کرے گا ، اگر شاہین شاہ آفریدی انہیں کنٹرول کر لیتے ہیں ، پاکستان اپنی گرفت مضبوط کر لے گا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا ، مگر ابھی سے ہی ہر طرف جوش دیکھائی دیتا ہے۔