مجھے خوشی ہوئی کہ عامر ڈومیسٹک کا سنٹرل کنٹریکٹ نہیں لیا ، وقار یونس نے عجیب بات کر ڈالی۔۔

142

مجھے خوشی ہوئی کہ عامر ڈومیسٹک کا سنٹرل کنٹریکٹ نہیں لیا ، وقار یونس نے عجیب بات کر ڈالی۔۔

محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم باؤلر تھے ، مگر ناقص کارکردگی کی وجہ سے عامر کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ، محمد عامر موقف بعد سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا رویہ ان کے ساتھ نامناسب تھا ، جس سے دل برداشتہ ہو ، عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔اب وقار یونس اور مصباح الحق بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نہیں رہے ، مگر عامر پھر بھی اپنی بات پے ڈٹے ہوئے ہیں۔

کل نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے ، محمد عامر نے ڈومیسٹک کا سنٹرل کنٹریکٹ نہیں لیا۔ ان کی قومی ٹیم میں پرفارمینس اچھی نہیں تھی ، ہر بندہ جانتا ہے ، ہم بھی عامر کو ڈومیسٹک میں فارم بحال کرنے کا مشورہ دیتے تھے ، مگر عامر کا ڈومیسٹک میں کوئی انٹرسٹ نہیں تھا۔ اس کی توجہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ اور لیگ پر تھی ، اور میں نے عامر کو ٹیم سے نہیں نکالا ، سلیکٹر نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے نکالا۔ عامر نے اب بھی لیگ کی خاطر ڈومیسٹک کھیلنے سے انکار کیا ہے ، کیونکہ کرکٹ لیگز میں زیادہ پیسہ ہے