مجھے اس وقت ایک کھلاڑی پر بھروسہ ہے ، جو انڈیا کے خلاف میچ کا پانسہ پلٹ دے گا۔۔ مصباح الحق

2514

مجھے اس وقت ایک کھلاڑی پر بھروسہ ہے ، جو انڈیا کے خلاف میچ کا پانسہ پلٹ دے گا۔۔ مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مصباح الحق بھی انڈیا پاکستان میچ سے قبل سامنے آ گئے ہیں ، مصباح الحق نے اپنی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بھی بیان کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ ایک آدھی سیریز کے بعد ہی تنقید کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ، اور کرکٹ بورڈ قربانی کا بکرا ڈھونڈنا شروع کر دیتا ہے ، ان کا کہنا کہ جب ویسٹ انڈیز میں کرونا وائرس میں مبتلا تھا ، تو اس وقت مجھ ڈے پوچھے بغیر ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، اور ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ جن کی جگہ بھی نہیں بنتی تھی۔

انہوں کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان مکمل فارم میں ہے ، مگر جب پتہ چلا انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ، مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو پسند نہ پسند والا سلسلہ ختم کرنا ہو گا۔ فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی ایک اچھا اقدام ہے ، آپ دیکھیں گے ، فخر زمان انڈیا کے میچ میں پانسہ پلٹ کر رکھ دے گا۔ میں ابھی بھی فخر زمان کی اوپننگ کے حق میں ہوں ، کیونکہ اٹیکنگ کرکٹ سے ہی ہم انڈیا کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں ۔