فیلڈر باؤنڈری لائن کے باہر مگر پھر بھی بلے باز آؤٹ , بگ بیش لیگ میں ہوا انوکھا واقعہ

فیلڈر بونڈری لائن کے باہر مگر پھر بھی بلے باز آؤٹ , بگ بیش لیگمیں ہوا انوکھا واقعہ.  فیلڈر نے کیچ کے دوران اپنا بیلنس کھو دیا اور بونڈری کے باہر آ گیا مگر ساتھ ہی گیند ہوا میں اچھال دی پھر ہوا میں اسے کیچ دوسری مرتبہ پھر اچھال کر باؤنڈری کے اندر آ کر کیچ کے کر بلے باز کو پویلین بھیجا.

فیلڈنگ کے اس شاندار مظاہرے کے باوجود شائقین اور ماہرین اس کیچ پر سوالات اٹھارہے ہیں۔ مائیکل نیسر باؤنڈری پر کیچ لینے کے بعد گیند کو ہوا میں اچھال دیتے ہیں جسے وہ باونڈری کے باہر جاکر پیروں کو زمین پر لگائے بغیر ایک پار پھر کیچ کرتے ہیں اور واپس فیلڈ کی طرف گیند کو اچھالتے ہیں، بعد میں وہ پھرتی سے واپس باؤنڈری کے اندر آکر کیچ کرلیتے ہیں۔

اس حیران کن کیچ نے بیٹسمین کیساتھ کمنٹیٹرز کو بھی حیران کردیا جسے امپائرز نے کرکٹ قوانین کے مطابق آوٹ قرار دیا۔

کرکٹ قوانین کے مطابق باؤنڈری لائن پر کیچ پکڑنے کے دوران اگر فیلڈر باؤنڈری لائن کے باہر بھی چلا جائے لیکن اسکے پاؤں کا گیند کی ہاتھوں میں موجودگی کے ساتھ زمین سے رابطہ قائم نہیں ہوتا تو اس صورت میں کیچ کو درست مانا جائے گا اور بیٹسمین آؤٹ ہوجائیگا۔

Leave a Comment