غلط آؤٹ دینے پر سرفراز احمد کا ایمپائر پر غم اور غصہ

6

قومی کرکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آؤٹ قرار دیے جانے پر بہت دکھ ہوا کیونکہ سنچری قریب تھی۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سیٹ ہوچکا تھا، اپنے انداز سے تیز کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی امپائر کو آؤٹ لگا ہوگا تو آؤٹ دیا ہوگا، اچھی فارم چل رہی ہے کوشش ہے جو مومنٹم قائم ہے برقرار رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، تیسرے روز کے اختتام پر 3 وکٹیں گرنے سے سیٹ بیک ہوا۔

سرفراز نے کہا کہ اگر وکٹیں نہیں گرتیں تو رنز برابر ہوچکے ہوتے، کوشش کریں گے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں جلدی آؤٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کل دن کے اختتام پر ہم بیٹنگ کریں، گیند ریورس سوئنگ ہوگی امید ہے فاسٹ بولر فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کی سنچری سے بہت خوشی ہوئی، سعود شکیل نے بہت محنت کی، آج انہیں صلہ مل گیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سعود باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹر ہے، اس کی اننگز میں میچور کرکٹر نظر آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعود کی اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ مشکل وقت میں شاندار اننگز کھیلی۔