عمران خان اور بقیہ سابق کرکٹرز پی سی بی سے کتنا پنشن لے رہے ہیں خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لی جانے والی پنشن کی تفصیل پہلی مرتبہ سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویلفیئر پالیسی کے تحت پنشن دیتا ہے، پنشن کی مد میں سابق کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔مجموعی طور پر 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دی جاتی ہے، 60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پنشن دی جاتی ہے، رمیز راجہ کے شامل ہونے سے تعداد 64 ہو جائے گی۔

24 کرکٹرز کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ پنشن دی جاتی ہے، 7 سابق کرکٹرز کو ایک لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 32 کرکٹرز کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھی پنشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Leave a Comment