شین وارن کی وہ منفرد گیند جسے دیکھنے والی ہر آنکھ حیران تھی

17

آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی جو گزشتہ

روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے- شین وارن کی زندگی میں وہ سب کچھ تھا جو ایک بڑے کرکٹر کے ہنگامہ خیز کریئر میں دکھائی دیتا ہے یعنی کارکردگی بھی اور تنازعات بھی۔ شین وارن نے اپنا کریئر اپنی خواہش اور مرضی کے مطابق گزارا اور اس سے پوری طرح لطف اندوز ہوئے۔
عبدالقادر کو شین وارن ایک پرجوش نوجوان لگے تھے جو لیگ سپن بولنگ سے دنیا فتح کرنا چاہتے تھے۔ اور واقعی شین وارن کی جادوئی بولنگ پر حریف بیٹسمینوں کی بے بسی فاتح اور مفتوح کی کہانی معلوم ہوا کرتی تھی۔
عبدالقادر کے بارے میں مشہور ہے کہ انھوں نے دم توڑتی لیگ سپن کو آرٹ کا درجہ دیا تھا۔ جس کے بعد شین وارن ایسے بولر تھے جو اس فن کو اعلیٰ ترین مقام پر لے گئے یہی وجہ ہے کہ دنیا انھیں کرکٹ کی تاریخ کے سب سے خطرناک اور کامیاب لیگ سپنر کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔
شین وارن 1993 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں شامل تھے۔ چھ ٹیسٹ میچوں کی اس ایشیز سیریز میں وہ 34 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے تھے۔
درحقیقت یہ شین وارن کی انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی گیند بھی تھی۔ اس وقت تک وہ گیارہ ٹیسٹ میچوں میں 31 وکٹیں ہی حاصل کر پائے تھے اور دنیا کے لیے وہ ابھی ورلڈ کلاس سپنر کے درجے پر فائز نہیں ہوئے تھے۔
اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن انھوں نے گیٹنگ کو لیگ بریک گیند کی جو لیگ سٹمپ کے باہر گری لیکن خوبصورتی سے بلے کو بیٹ کرتے ہوئے آف سٹمپ کو چھوتی ہوئی بیلز اڑا گئی۔
مائیک گیٹنگ ہی نہیں دیکھنے والی ہر آنکھ حیران تھی کہ یہ گیند کیا تھی؟ اس گیند کو بلاشبہ صدی کی سب سے منفرد گیند کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔
صدی کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شاملوزڈن کرکٹ المینک نے 2000 میں صدی کے پانچ بہترین کرکٹرز کا انتخاب دنیا بھر کے سو ماہرین کے ذریعے کیا تھا۔ اس پینل نے جن پانچ بہترین کرکٹرز کا انتخاب کیا ان میں شین وارن بھی شامل تھے۔
دیگر چار کرکٹرز میں سرڈان بریڈمین، سرگیری سوبرز، سر جیک ہابس اور سرویوین رچرڈز تھے۔ شین وارن کی موت کو کرکٹ کی دنیا کا ایسا نقصان قرار دیا جارہا ہے جس کی تلافی شاید کبھی بھی نہ ہوسکے- اور اس عظیم سانحے دنیا بھر کے کرکٹر سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام شئیر کر رہے ہیں-نے یہ معلومات 1994 میں عبدالقادر کے گھر پر ان کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر ملاقات کے دوران حاصل کیں-