دل کرتا ہے اس مڈل آرڈر بلے باز کو پلاسٹک کا گڈا گفٹ کروں تاکہ وہ اس سے ڈریسنگ کرنا سیکھیں , شعیب ملک

دل کرتا ہے اس مڈل آرڈر بلے باز کو پلاسٹک کا گڈا گفٹ کروں تاکہ وہ اس سے ڈریسنگ کرنا سیکھیں , شعیب ملک

شعیب ملک کے ایک خطرناک مگر مزاحیہ بیان نے سب کو حیران کر دیا.  پاکستانی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کچھ دن پہلے احسن خان کے شو میں سونیا خان کے ساتھ شرکت کی.  احسن خان کے شو میں ایک گیم کھیلی جاتی ہے.  جس میں جو چیز ہاتھ میں ہو تو وہ اپنے کسی من پسند شخص کو دینا ہوتی ہے یا اس ہونے والا کوئی مزاحیہ کام بتانا ہوتا ہے.  احسن خان نے  شعیب ملک کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کا گڈا دے کر کہا کہ آپ اس گڈے  سے کیا کرنا چاہیں گے

شعیب ملک نے بھی مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ایک دوست اور ساتھی کرکٹر ہیں جنہیں ڈریسنگ کرنے کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے.  شعیب ملک نے کہا جس طرح کی ڈریسنگ اس گڈے نے کی ہوئی ہے  . میرا دل کر رہا ہے کہ یہ گڈا میں اپنے دوست کامران اکمل کو گفٹ کروں تاکہ وہ اس گڈے سے ڈریسنگ  سیکھیں.

Leave a Comment