شرجیل کے خان کے کیرئیر کو تباہ کرنےکا ذمہ دار بس ایک بندہ ہے , محمد عامر

شرجیل کے خان کے کیرئیر کو تباہ کرنےکا ذمہ دار بس ایک بندہ ہے , محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین ہٹر شرجیل خان فکسنگ کے چارجز کی سزا بھگتنے کے بعد بھی اپنی بہترین پرفارمنس کے باوجود بھی قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ کرکٹ کے بھر پور احتجاج اور شرجیل کی ٹیم میں واپسی پر آواز اٹھانے کے باوجود بھی انھیں قومی ٹیم مین شامل نہیں کیا جا رہا۔ کرکٹ شائقین نے شعیب ملک اور شرجیل خان کی ورلڈ کپ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت کے لیے سخت کمپیئن چلائی مگر بورڈ پر جوں تک نہیں رینگی۔ پاکستنا کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے شرجیل خان کے کیریئر خراب کرنے کا ذمہ دار چیف سلیکٹر کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ شرجیل ہمشہ شرجیل خان ہمیشہ بے قصور رہا ہے اور پاکستان کے لیے اس کی یادگار پرفارمنس رہی ہے ۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کا کیریئر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تباہ کیا ہے اپنی انا کو قائم رکھنے کے لیے اس نے شرجیل جیسے فارم والے کھلاڑی کو سکواڈ میں کبھی شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔ہمارے بورڈ کو ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کا کیریئر بگاڑنا اچھی طرح آتا ہے

Leave a Comment