شاہین شاہ آفریدی انڈین سٹار بولر جسپریت بمرا کو نیچا دیکھانے کے لیے تیار

453

شاہین شاہ آفریدی انڈین سٹار بولر جسپریت بھمرا کو نیچا دیکھانے کے لیے تیار

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں سنسنی خیز کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین باؤلر رینکنگ میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ شاہین 8 درجے چھلانگ لگا کر رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آگئے اور اس وقت وہ 7ویں نمبر پر ہیں۔

تیز رفتار گیند باز کینگروز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر ختم ہوئے۔ انہوں نے سیریز میں کھیلے گئے دو میچوں میں 17.16 کی اوسط اور 5.72 کے اکانومی ریٹ سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین بھی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں 5 ویں سے 4 ویں نمبر پر چڑھ گئے کیونکہ کگیسو ربادا دو درجے نیچے گر گئے شاہین کو  ربادا کےنیچے آنے سے بر تری حاصل ہوئی ہے ۔ شاہین اب تیسرے نمبر پر ہندوستان کے جسپریت بمراہ سے صرف 3 پوائنٹس پیچھے ہیں۔بہت جلد وہ بمرا کو پیچھے چھوڑ جائیں گے.  وہ واحد پاکستانی باؤلر ہیں جو کسی بھی فارمیٹ میں بولرز کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔