شاہین آفریدی بھی اب شاہد آفریدی کے نقش قدم پر, ان کا بڑا گر استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

149

شاہین آفریدی بھی اب شاہد آفریدی کے نقش قدم پر, ان کا بڑا بڑا گر استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

اس بات سے سبھی اتفاق کریں گے کہ پاکستان لیجنڈ اور سپر سٹار شاہد خان آفریدی  ہمیشہ جب بھی میدان میں اترے پاکستان کا نام روشن کیا.  ان کی چاہت کا عالم ابھی تک بھی ایسا ہے کہ اگر کوئی اور کھلاڑی سنچری بھی سکور کرلے انھیں بھی اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی شاہد آفریدی کو ایک چھکا مارنے پر ملتی ہے.

شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد اور قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اب اپنے ہونے والے سسر شاہدآفریدی کے نقش قدم پر چلنے کی ٹھان لی ہے.  ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اب وہ شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ پھن کر گراؤنڈ میں اتریں.  شاہین آفریدی نے کہا کہ میں بھی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی طرح ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں.

اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 10 نمبر والی شرٹ پہنوں گا جوکہ میرے اندر ملک کے لیے کارکردگی کو بہتر کرنے کا جذبہ پیدا کرے گی.