شاداب خان کا بیگ بیش لیگ کا سفر ختم ، لیگ سے باہر ہو گئے۔۔

1392

شاداب خان کا بیگ بیش لیگ کا سفر ختم ، لیگ سے باہر ہو گئے۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کا بیگ بیش لیگ کا سفر ختم ہو گیا ، شاداب خان نے پہلی مرتبہ بیگ بیش لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی ، شاداب بیگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے تھے ، شاداب خان نے اس لیگ میں ٹوٹل چار میچز کھیلے۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی دفاعی چیمپئین سڈنی سکسرز کی جانب سے 4 میچز کھیلنے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے نائب کپتان نے بی بی ایل میں محض 4 میچز کھیلے، جس میں وہ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

شاداب خان سڈنی سکسرز کے ساتھ کل تک معاہدہ تھا ، اس کے بعد شاداب خان کو واپس پاکستان آ کر پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنی تھی۔شاداب خان سڈنی سکسرز کیلئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، مجھے امید ہے میں آئندہ بھی سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرو گا۔ واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے بیگ بیش لیگ چھوڑ واپس آ رہے ہیں ، پاکستان سپر لیگ میں شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔