شاداب خان چھا گئے ، سعید اجمل اور عمر گل ریکارڈ برابر کر دیا۔۔

شاداب خان چھا گئے ، سعید اجمل اور عمر گل ریکارڈ برابر کر دیا۔۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہہ ملکی سیریز میں شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ جیت لیا۔ شاداب نے شاندار باؤلنگ کی بدولت لیجنڈری فاسٹ باؤلر عمر گل اور سعید اجمل ریکارڈ برابر کر دیا ، عمر گل اور سعید اجمل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور دونوں کھلاڑی پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔

شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ، شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 98 وکٹ حاصل کی ہیں ، اور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، سعید اجمل اور عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ، اور دونوں دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، جبکہ شاداب خان بھی اب دوسرے نمبر پر آ چکے ہیں ، شاداب خان امید کر رہے ہیں جلد ہی وہ شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

Leave a Comment